Saturday, April 27, 2024

خیبرپختونخوا حکومت بھکاری بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے لگی

خیبرپختونخوا حکومت  بھکاری بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے لگی
October 28, 2018
پشاور ( 92 نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بھیک مانگنے والے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کےلئے اقدامات شروع کردئے ، بھیک مانگنے والے بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن سنٹر پہنچا کر انہیں تعلیم وتربیت دی جانے لگی ۔ خیبر پختونخوا میں  بھیک مانگنے والے بچوں کو تحویل میں لے کر جیل نہیں بلکہ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر پہنچایا جائے گا ، چھوٹے بچوں کو سکولوں میں داخل کیا جائے گا اور بڑے بچوں کو ہنر سکھائے جائیں گے ۔ خیبرپختونخوا چائلڈ ویلفئیر اینڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت بچے بھیک نہیں مانگ سکتے  ،اس لئے تو ایسے بچوں کو تحویل میں لے کر سنٹر مہیں ٹھہرادیا جاتا ہے ۔ سنٹر میں بچوں کی کفالت کی ذمہ داری حکومت کی ہے بچوں کے والدین کو بھیک کی بجائے بچوں کو تعلیم دینے کے لئے قائل کیا جاتا ہے ۔ چائلڈ پروٹیکشن سنٹر میں اب تک 400 بچوں کو سنٹر لاکر انہیں تعلیم وتربیت دی گئی ہے جبکہ ایسے مزید بچوں کو سنٹر لانے کے لئے آپریشن جاری ہے ۔