Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند

خیبرپختونخوا جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع، مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند
March 23, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں دوسرے روز بھی مارکیٹیں اور شاپنگ مالز بند رہے، صوبائی حکومت نے جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتے کی توسیع کردی، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سروس معطل ہے، خلاف ورزی کرنے پر 7 ڈرائیور گرفتار کرلیے گئے۔ خیبرپختونخوا میں جزوی لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹس اور شاپنگ مالز دوسرے روز بھی بند رہے، بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ سروس معطل رہی، خلاف ورزی کرنے والوں کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا، سات ڈرائیور گرفتار کرلئے گئے۔ وزیراعلیٰ محمود خان کی زیر صدارت ٹاسک فورس کے اجلاس میں جزوی لاک ڈاؤن میں ایک ہفتہ توسیع کا فیصلہ کرلیا گیا، مشیر اطلاعات اجمل وزیر نے بتایا مارکیٹیں، بازار، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ مزید ایک ہفتہ بند رہیں گے۔ صوبائی حکومت نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ گھروں میں رہیں تاکہ کورونا وائرس سے محفوظ رہ سکیں، مشیر اطلاعات اجمل وزیر کا کہنا ہےصرف پٹرول پمپ، کریانہ، میڈیکل اسٹور، دودھ دہی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔