Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا، بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ سات روز کیلئے بند، بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن

خیبرپختونخوا، بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ سات روز کیلئے بند، بلوچستان میں جزوی لاک ڈاؤن
March 22, 2020
پشاور/ کوئٹہ (92 نیوز) خیبرپختونخوا نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ سات روز کیلئے بند کردی۔ بلوچستان میں تین ہفتوں کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا نے بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ سات روز کیلئے بند کردی۔ تین دن کیلئے تمام مارکیٹس، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹس بھی بند کردئیے گئے۔ ادھر بلوچستان میں تین ہفتوں کیلئے جزوی لاک ڈاؤن کردیا گیا، کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس بند اور پبلک ٹرانسپورٹ  بھی معطل کردی گئی۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں کو دس روز تک گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں بھی شاپنگ مالز اور بازار بند کردئیے گئے، خلاف ورزی پر دفعہ 144 کے تحت کارروائی ہوگی۔