Wednesday, April 24, 2024

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود جان نے اپنے ارکان اسمبلی کو موردِالزام ٹھہرا دیا

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست، محمود جان نے اپنے ارکان اسمبلی کو موردِالزام ٹھہرا دیا
December 20, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست کا ذمہ دار ساتھی ارکان اسمبلی کو قرار دے دیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے پی محمود جان کہتے ہیں میرے حلقے میں پارٹی ایم این ایز نے پارٹی امیدواروں کی مخالفت کی، انہی کی وجہ سے شکست ہوئی۔

محمود جان نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بلے پر جیتنے والوں نے ہی بیٹ کی حمایت نہیں کی۔