Friday, May 17, 2024

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، شاہ فرمان کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی تردید

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، شاہ فرمان کی ٹکٹوں کی تقسیم پر اختلافات کی تردید
December 23, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان نے بلدیاتی انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم پر تحریک انصاف میں اختلافات کی تردید کر دی۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں تحریک انصاف نے شکست تو تسلیم کر لی ہے مگر شکست کی وجوہات پر اتفاق نہیں ہو پا رہا۔ اب گورنر شاہ فرمان کا موقف بھی سامنے آیا ہے جن کا کہنا ہے میئر پشاورکی ٹکٹ پر دس رکنی کمیٹی کے ایک رکن کے سوا سب متفق تھے۔

گورنرشاہ فرمان نے دس رکنی کمیٹی کے دستخطوں والا پیپر نائنٹی ٹو نیوز کے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ کمیٹی میں ان ارکان کو شامل کیا گیا تھا جن کا تعلق سٹی میئر کے حلقوں سے تھا۔

گورنر شاہ فرمان کا کہنا تھا کہ صوبائی وزراء تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور اشتیاق ارمڑ نے بھی میئر پشاور کی نشست کے لیے رضوان بنگش کی حمایت کی۔