Friday, March 29, 2024

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام 19 تحصیل نشستیں جیت کر سرفہرست ، غیرسرکاری غیر حتمی نتائج

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات، جمیعت علمائے اسلام 19 تحصیل نشستیں جیت کر سرفہرست ، غیرسرکاری غیر حتمی نتائج
December 21, 2021 ویب ڈیسک

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 64 میں سے 58 تحصیلوں کے نتائج مکمل ہو گئے۔ جمیعت علمائے اسلام 19 تحصیل نشستیں جیت کر سرفہرست ہے۔

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں 66 میں 58 تحصیل کونسلز کے نتائج سامنے آگئے۔ غیرسرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق جمیعت علماء اسلام (ف) نے میئر پشاور سمیت انیس تحصیل کونسلوں میں فتح کا جھنڈا گاڑھا۔ حکمران جماعت پی ٹی آئی تیرہ تحصیل کونسلوں میں کامیاب رہی۔

بلدیاتی انتخابات میں گیارہ آزاد امیدواروں نے بھی میدان مارا۔ ان بلدیاتی انتخابات میں اے این پی تیسری بڑی جماعت بن کرسامنے آئی۔ اے این پی نے سات نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ مسلم لیگ (ن) کو تین، جماعت اسلامی اور نئی سیاسی جماعت تحریک اصلاحات کو دو، دو نشستیں ملیں۔ پیپلزپارٹی کو صرف ایک نشست ملی۔

66 تحصیلوں میں بنوں کی تحصیل بکاخیل اور ڈیرہ اسماعیل خان کے سٹی میئرکا الیکشن ملتوی کردیا گیا تھا جبکہ ضلع کرک کی تین تحصیلوں کرک، بانڈہ دائود شاہ اور تخت نصرتی کے نتائج روک دیئے گئے ہیں۔