Friday, May 3, 2024

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات :11ہزار پولنگ سٹیشنز کیلئے ایک لاکھ 10ہزار نفری کی ضرورت ہے: آئی جی ناصر خان درانی

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات :11ہزار پولنگ سٹیشنز کیلئے ایک لاکھ 10ہزار نفری کی ضرورت ہے: آئی جی ناصر خان درانی
May 27, 2015
پشاور (92نیوز) آئی جی خیبرپختونخوا ناصرخان درانی نے 92نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں امن وامان اور دہشت گردی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ 11 ہزار پولنگ سٹیشنز کےلئے ایک لاکھ 10 ہزار نفری کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کےلئے پولیس نفری کی کمی پوری کرنے کےلئے دیگر محکموں کے ملازمین کی خدمات حاصل کی جائیں گی جبکہ ایف سی کے3 ہزار اہلکار انتخابات کے دوران ڈیوٹی دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومت سے بھی پولیس طلب کی جائے گی۔ پولنگ سٹیشن کے گرد سکیورٹی زون بنایا جائےگا، کار پارکنگ اور اسلحہ لانے کی اجازت نہیں ہوگی۔