Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: تحریک انصاف سب سے آگے، دوسری پوزیشن کیلئے ن لیگ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی میں مقابلہ

خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن: تحریک انصاف سب سے آگے، دوسری پوزیشن کیلئے ن لیگ، جے یو آئی اور جماعت اسلامی میں مقابلہ
May 31, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا میں ضلع کونسل کی نشستوں کے غیرحتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق تحریک انصاف اب تک سب سے زیادہ نشستوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری پوزیشن حاصل کرنے کیلئے ن لیگ، جے یو آئی (ف) اور جماعت اسلامی میں سخت زورآزمائی ہو رہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں ان کے امیدوار بھی بڑی تعداد میں منتخب ہوئے ہیں۔ اے این پی کوئی خاطرخواہ کامیابی حاصل نہیں کر سکی ہے اور پانچویں پوزیشن پر براجمان ہے۔ آزاد امیدواروں نے بڑی تعداد میں نشستیں حاصل کیں۔ تفصیلات کے مطابق مقامی حکومتوں کے انتخابات میں خیبرپختونخوا کے عوام نے فیصلہ دےدیا ہے جبکہ غیرحتمی نتائج کا سلسلہ جاری ہے اور ووٹوں کی گنتی کے حساب سے پارٹی پوزیشن تیزی سے تبدیل ہوتی جا رہی ہیں۔ بلدیاتی انتخابات میں خیبرپختونخوا میں بڑی تعداد میں آزاد امیدوار بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ پشاور، ایبٹ آباد میں تحریک انصاف سب سے آگے ہے۔ سوات میں ن لیگ چار سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔ پشاور میں تحریک انصاف کی آٹھ، ن لیگ کی چار، جماعت اسلامی اورجے آئی (ف) کی دو، دو، ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی کی سات، بنوں میں چار آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ بونیر میں پی ٹی آئی اور ن لیگ پانچ، پانچ نشستوں کے ساتھ برابر ہے۔ جماعت اسلامی چار سیٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر، سوات میں ن لیگ چار سیٹوں کے ساتھ آگے ہے۔