Sunday, September 8, 2024

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان

خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی، سندھ کے ساحلی علاقوں میں بوندا باندی کا امکان
August 22, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں مطلع ابرآلود ہے۔ محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا، بالائی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں بھی بوندا باندی ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کہیں بوندا باندی اور کہیں رم جھم اور کہیں جل تھل۔ موسم نے اپنا رنگ بدلاتو چہرے کھل اٹھے۔ لاہورسمیت بالائی پنجاب میں بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش لاہور میں 80ملی میٹر ہوئی۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، ڈی آئی خان، مردان،کوہاٹ، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں44ڈگری سنٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔