Thursday, May 2, 2024

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی ،15افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی ،15افراد جاں بحق ، متعدد زخمی
May 12, 2018
پشاور ( 92 نیوز ) ملک کے  مختلف علاقوں میں بارش نے تباہی مچا دی ، بارش کے باعث مختلف حادثات میں 15افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہو گئے ۔ خیبرپختونخوا اور فاٹا میں بارش کے باعث 15 افراد لقمہ اجل بن گئے ، باجوڑ ایجنسی میں مدرسہ کی چھت گرنے سے 6 معصوم طلبا ملبے تلے دب گئے ۔ باجوڑ کے علاقہ صادق آباد میں مختلف واقعات میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق  ہوئے  جب کہ قبائلی علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کو امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ نوشہرہ کے علاقہ خیشگی بالا میں آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق  ہو گیاجب کہ مردان  میں سائن بورڈ گرنے سے  ایک شخص دم توڑ گیا۔ شانگلہ کے علاقہ یخ تنگی میں گاڑی پر درخت  گرنے سے ایک شخص جاں بحق  جبکہ  5 زخمی ہو گئے ۔