Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بار بار ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بار بار ملتوی کرنے پر اپوزیشن کا احتجاج
February 17, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بار بار ملتوی کرنے پر اپوزیشن نے احتجاج کیا۔ اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کرکے شدید نعرے بازی کی۔ خیبر پختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں اس وقت ہنگامہ آرائی ہوئی جب اپوزیشن لیڈر اکرم درانی نے نکتہ اعتراض پر اٹھ کر ایوان کو بتایا کہ سپیکر اسمبلی کو مذاق بنا رہے ہیں، حزب اقتدر کے اراکین اجلاس میں نہیں آتے اور بار بار اجلاس کو بلا کر بغیر کسی بزنس کے ملتوی کر دیا جاتا ہے۔ اپوزیشن  نے سپیکر ڈائس کا گھیراو کیا اور حکومت کے خلاف نعرہ بازی شروع کی جس پر سپیکر نے 10 منٹ کے لئے اجلاس ملتوی کر دیا۔ وقفہ کے دوران پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نگہت اورکزئی نے سپیکر کی کرسی پر قبضہ جمایا۔ اجلاس کے بعد وزراء نے خاتون رکن اسمبلی کے خلاف کارروائی کا عندیہ دے دیا۔ ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت نے یونیورسٹی ایکٹ، سٹامپ ڈیوٹی ایکٹ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ میں ترمیمی بل پیش کئے جو ہنگامے کے نذر ہو گئے اور اجلاس کو اگلے روز تک ملتوی کر دیا گیا۔