Thursday, April 25, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے آپس میں لڑ پڑے

خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے آپس میں لڑ پڑے
May 23, 2016

پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز آپس میں لڑ پڑے۔ ایم پی اے ارباب جہانداد نے ایم پی اے جاوید نسیم کو تھپڑ مار دیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی ایز ارباب جہانداد اور جاوید نسیم ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

ارباب جہانداد نے غصے میں آ کر جاوید نسیم کو تھپڑ رسید کر دیا تاہم دیگر ایم پی ایز نے معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ دونوں اراکین ارباب جہانداد اور جاوید نسیم قریبی نشستوں پر بیٹھے ایک دوسرے کے ساتھ گفتگو کر رہے تھے کہ اس دوران کسی بات پر ایک دوسرے سے الجھ پڑے۔

اس موقع پر پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی خاتون ایم پی اے نگہت اورکزئی کا کہنا تھا کہ جس اسمبلی میں لڑائیاں اور گالم گلوچ ہو ایسی اسمبلی میں نہیں بیٹھ سکتی۔