Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور

خیبرپختونخوا اسمبلی میں خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور
January 15, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کی روک تھام کا بل منظور کر لیا۔ خواتین پر تشدد کے مرتکب افراد کو پانچ سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑ سکتی ہے۔ خواتین کے لئے ہیلپ لائن بھی قائم کی جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں گھروں میں خواتین پر تشدد کرنے والے اب ہو جائیں ہوشیار، خواتین پر گھریلو تشدد کے ملزم کو پانچ سال تک جیل کی ہوا کھانا پڑے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی نے خواتین پر گھریلو تشدد کا بل منظور کر لیا۔ خواتین پر معاشی، نفسیاتی اور جنسی دباؤ تشدد کے زمرے میں آئے گا۔

بل کے تحت ضلعی سطح پر تحفظ کمیٹاں بنائی جائیں گی، کمیٹی متاثرہ خاتون کو طبی امداد، پناہ گاہ اور معاونت فراہم کرے گی۔ تشدد کے واقعات رپورٹ کرنے کے لئے ہیلپ لائن ہوگی۔ عدالت دو ماہ میں کیس کا فیصلہ کرنے کی پابند ہوگی۔

ایوان نے صوبائی وزراء کی سرکاری رہائش گاہوں کے بجلی بل ادائیگی کے طریقہ کار میں تبدیلی کا بل بھی منظور کر لیا۔