Friday, April 26, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا منرلز سیکٹر گورننس ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج

خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا منرلز سیکٹر گورننس ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ کر احتجاج
November 13, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کی ہنگامہ آرائی شروع ہو گئی۔ ارکان نے منرلز سیکٹر گورننس ترمیمی بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر کے ڈائس کے سامنے احتجاج کیا۔ طویل وقفے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس اسپیکر مشتاق غنی کی زیر صدارت ہوا۔ ایوان اس وقت ہنگامہ آرائی کی نذر ہو گیا جب وزیر معدنیات نے منرلز سیکٹر گورننس ترمیمی بل ایوان میں پیش کیا۔ اپوزیشن اراکین نے پہلے تو بل کی کاپیاں پھاڑیں اور پھر اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرہ بازی کی۔ ضلع خیبر سے ایم پی اے بلاول آفریدی اور دیگر اپوزیشن اراکین نے بغیر مشاورت بل ایوان میں پیش کرنے پر اعتراض کیا۔ حکومتی بنچوں نے ہنگامہ آرائی کے دوران بل منظور کر لیا۔ اس سے قبل قبائلی اضلاع سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر منتخب پی ٹی آئی کی عائشہ بی بی اور بلوچستان عوامی پارٹی کی بصیرت بی بی نے اسمبلی رکنیت کا حلف اٹھایا۔