Friday, April 19, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی ،جہیز پر پابندی اور شادی کے محدود اخراجات کا بل پیش ، 75 ہزارسےزائد خرچ کرنیوالوں کو سزاہوگی

خیبرپختونخوا اسمبلی ،جہیز پر پابندی اور شادی کے محدود اخراجات کا بل پیش ، 75 ہزارسےزائد خرچ کرنیوالوں کو سزاہوگی
March 2, 2017
  پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی میں جہیز پر پابندی اور شادی بیاہ کے محدود اخراجات کا بل پیش کر دیا گیا ہے، نئے بل کے تحت دلہن کے والدین کو جہیز پر مجبور کرنے والے اور شادی پر 75 ہزار سے زیادہ خرچ کرنے والے کو جیل کی ہوا کھانا پڑے گی ۔ تفصیلات کےمطابق جہیز پر پابندی لگانے کے لئے بل خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیش کر دیا گیا، جماعت اسلامی کی رکن اسمبلی راشدہ رفعت اور تحریک انصاف کی مہرتاج روغانی کی جانب سے پیش کئے گئے بل کی منظوری دی گئی تو خلاف ورزی کرنے والے والدین کو تین ماہ کے لئے جیل جانے کے ساتھ ساتھ دو لاکھ روپے جرمانہ بھی بھرنا پڑے گا۔ دلہن کے والدین سے جہیز کا تقاضا کرنے والے کو دو ماہ قید اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزادی جا سکے گی جبکہ اس قانون کے تحت جہیز کا سامان یا نقد ی کی شکل میں بھی نہیں دیا جا سکے گا۔ والدین یا دیگر رشتہ دار دلہن کو صرف تحائف دے سکیں گے جبکہ تحائف دس ہزار روپے مالیت سے زیادہ کے نہیں ہوں گے۔ بل کے مطابق تحائف سمیت ولیمہ اور شادی کے دیگر اخراجات 75 ہزار روپے سے زیادہ نہیں ہوں گے۔  نئے قانون کے مطابق باراتیوں کو نکاح کی تقریب میں کسی قسم کا کھانا دینے پر پابندی ہوگی اور اس موقع پر ان کی خاطر مدارت صرف مشروبات سے کی جا سکے گی، ولیمہ میں چاول، گریوی اور میٹھے کے علاوہ دیگر پکوانوں کی اجازت نہیں ہوگی۔