Tuesday, April 23, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پھر ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا اسپیکر سے معافی مانگنے کا مطالبہ

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس میں پھر ہنگامہ آرائی، اپوزیشن کا اسپیکر سے معافی مانگنے کا مطالبہ
February 21, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس پھر ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا، اپوزیشن اور حکومت کے درمیان ٹھن گئی، اپوزیشن نے اسپیکر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا، وزیر اطلاعات نے کہا جب تک اپوزیشن معافی نہیں مانگتی بات چیت نہیں ہوگی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں بار بار اجلاس ملتوی کرنے، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر اجلاس نہ بلانے اور وزراء کی عدم موجودگی کیخلاف اپوزیشن کا احتجاج جاری ہے، آج پھر اسمبلی میں اپوزیشن نے ہنگامہ کردیا، اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے لگائے۔ احتجاج کے باعث اپوزیشن اور حکومت میں ٹھن گئی، اپوزیشن لیڈر اکرم درانی کا کہنا ہے کہ جب تک اسپیکر اپوزیشن سے معافی نہیں مانگتے احتجاج جاری رہے گا۔ وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے اپوزیشن کے رویئے کی مذمت کی اور کہا جب تک اپوزیشن اسپیکر سے معافی نہیں مانگتی کوئی بات نہیں ہوگی۔ ہنگامہ آرائی کے دوران اسپیکر نے کارروائی جاری رکھی، اجلاس میں خیبرپختونخوا حصول اراضی اور اسٹیمپ پیپرز ترمیمی بل منظور کرلیا گیا۔