Friday, May 10, 2024

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس غیرسنجیدگی کی نذر، ارکان موبائل فون اور گپ شپ میں مگن رہے

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس غیرسنجیدگی کی نذر، ارکان موبائل فون اور گپ شپ میں مگن رہے
June 4, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں ارکان کی جانب سے غیرسنجیدگی کا مظاہرہ کیا گیا۔

کے پی اسمبلی اجلاس کے دوران ارکان میں سے کوئی موبائل فون میں مگن تو کوئی گپ شپ میں وقت گزارتا رہا۔

وزیرقانون سمیت صرف 4 حکومتی ارکان ایوان میں موجود تھے، ایوان میں موجود ممبران اسمبلی میں بیشتر اپنے مشاغل میں مصروف دکھائی دیئے۔