Saturday, April 20, 2024

خیبرٹیچنگ اسپتال میں 6افراد کی موت کا معاملہ، معطل ہونیوالوں میں کوونا کا مریض بھی شامل

خیبرٹیچنگ اسپتال میں 6افراد کی موت کا معاملہ، معطل ہونیوالوں میں کوونا کا مریض بھی شامل
December 9, 2020

پشاور (92 نیوز) خیبرٹیچنگ اسپتال میں 6 افراد کی موت کے بعد7 افراد کو معطل کیا گیا ،معطل ہونے والوں میں کورونا کا مریض بھی شامل ہے جو کئی روز سے قرنطینہ میں ہے ۔

خیبرٹیچنگ اسپتال  میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث 6 مریضوں کی موت واقع ہوگئی تو انکوائری کا حکم دیا گیا ، انکوائری کے نتیجے میں 7ملازمین کو معطل کیا گیا ،انکوائری کس قدر موثر رہی اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ معطل ہونے والوں میں منیجر علی وقاص کو بھی شامل کیا گیا علی وقاص کورونا کے مریض ہیں اورانہوں نے  26نومبر سے  خود کو گھر پر قرنطینہ کر لیا ہے ۔

دوسری جانب اسپتال کا ڈی ایم ایس واقعہ کے وقت ڈیوٹی سے غیر حاضر تھے لیکن انکوائری کے نتیجہ میں انہیں معطل نہیں کیا گیا۔

انکوائری میں کس کیوں معطل کیا گیا اور کس کو کیوں نہیں کیا گیا، اس بارے میں انتظامیہ کوئی بات کرنے کے لئے تیارنہیں ہے ۔