Tuesday, April 16, 2024

خیبرایجنسی:پاک فضائیہ کی کارروائی میں 22دہشتگردہلاک

خیبرایجنسی:پاک فضائیہ کی کارروائی میں 22دہشتگردہلاک
March 13, 2015
خیبرایجنسی(ویب ڈیسک)خیبرایجنسی میں پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں کی کارروائی میں بائیس دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلی جنس معلومات پر جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی کی وادی تیراہ میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی جس میں بائیس دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔ اس کارروائی میں اٹھارہ سے زائد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ پاک فضائیہ کی اس کارروائی میں دہشت گردوں کے زیر استعمال متعدد ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے۔