Saturday, April 20, 2024

خیبرایجنسی: پاک فضائیہ کی کارروائی، 21دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے

خیبرایجنسی: پاک فضائیہ کی کارروائی، 21دہشت گرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ کر دیے
October 22, 2015
راولپنڈی (92نیوز) خیبرایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں اکیس دہشت گرد ہلاک اور ان کے متعدد ٹھکانے تباہ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں اور آرمی ایوی ایشن کے گن شپ ہیلی کاپٹروں نے پاک افغان سرحد کے قریب خیبرایجنسی میں وادی تیراہ اور راجگال میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پربمباری اور شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 21 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے کئی ٹھکانوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے انٹیلی جنس معلومات پر کی گئی۔