Tuesday, April 23, 2024

خیبرایجنسی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی

خیبرایجنسی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی
April 15, 2018
خیبر ایجنسی (92 نیوز) خیبرایجنسی میں پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی ۔ ریلی خیرایجنسی کی تحصیل جمرود میں باب خیبر سے شروع ہو کر لنڈی کوتل پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئی ۔ ریلی میں خیبر ایجنسی کے تمام قبائل نے شرکت کی، اس موقع پر پاک فوج کی قربانیوں کو سراہا گیا۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قبائلی پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اور سب سے ذیادہ قربانیاں دے کر ثابت کر دیا کہ وہ قبائلی علاقوں کی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ اب جب امن قائم ہوا تو ان قبائل نے ایک بار پھر امن کی کوششوں کو دوام بخشنے کے لئے ریلی نکالی۔ خیبر ایجنسی میں ہونے والی پاکستان زندہ باد ریلی میں قبائلی عمائدین ہی نہیں قبائلی نوجوانوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا ۔