Saturday, April 27, 2024

خیبرایجنسی  میں آپریشن کے دوران 27دہشتگرد ہلاک 5سپاہی شہیدہوگئے:آئی ایس پی آر

خیبرایجنسی  میں آپریشن کے دوران 27دہشتگرد ہلاک 5سپاہی شہیدہوگئے:آئی ایس پی آر
April 30, 2015
راولپنڈی(92نیوز)خیبر ایجنسی میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن خیبر ٹو میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 27دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ اس آپریشن میں پاک فوج کے کیپٹن سمیت 5سپاہی شہید ہوئے ہیں ۔ آئی ایس پی آر  کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقوں سنداپال ،توردراہ،کنڈوالا اور مہربان قلعے میں سکیورٹٰی فورسز کے ساتھ لڑائی میں 27دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ پاک فوج کے کیپٹن اجمل سمیت پانچ سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔