Saturday, May 18, 2024

خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک

خیبرایجنسی : سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8دہشتگرد ہلاک
December 15, 2015
  خیبر ایجنسی(92نیوز)پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 8دہشتگردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق  پاک افغان سرحد کے قریب خیبر ایجنسی میں سیکیورٹی فورسز کی فضائی کارروائی میں آٹھ دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں ۔ دہشتگردوں کو حساس اداروں کی اطلاع پر فضائی کارروائی میں ہلاک کیا گیا ہے ۔