Sunday, May 5, 2024

خیبر پخونخوا کے ضلع ہری پور میں بدھ مت تہذیب کے آثار دریافت

خیبر پخونخوا کے ضلع ہری پور میں بدھ مت تہذیب کے آثار دریافت
November 15, 2017

ہری پور( 92 نیوز )خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور میں بدھ مت تہذیب کے آثار دریافت ہوئے ہیں ۔ بدھا کا 14 میٹر طویل مجسمہ اور دیگر آثار کی دریافت سے ایک اور سیاحتی مقام سیاحوں کیلئے کھول دیاگیا ہے ۔
گندھارا تہذیب کے مرکز خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پورمیں خان پور بھامالا میں نئے آثار دریافت ہوئے ہیں ۔ دریافت ہونے والے آثارقدیمہ میں بدھا کا 14 میٹرطویل مجمسہ اور تہذیب کے دیگر آثار ملے ہیں ۔ عمران خان نے نئی سائٹ کا معائنہ کیا ہے ۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان سیاحت اور آثارقدیمہ کے حوالے سے مالا مال ہے۔ صوبے میں ہرسال چار نئی سیاحتی مقامات دریافت کرکے کھولے جائیں گے۔
محکمہ آثارقدیمہ خیبرپختونخوا نے خان پور کے گائوں بھامالا میں نئی دریافت ہونی والی آثار قدیمہ سائٹ کوسیاحوں کےلئے کھول دیا ہے۔