Monday, May 20, 2024

خیبر پختونخوا:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ، دو بم ناکارہ بنادیئے گئے

خیبر پختونخوا:قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں ، دو بم ناکارہ بنادیئے گئے
February 25, 2017
  ہنگو(92نیوز)خیبرپختونخوا میں امن دشمنوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گھیرا تنگ کردیا۔ ہنگو میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ دو بم ناکارہ بنا کر چار مشکوک افراد کو گرفتارکرلیا گیا صوبے کے مختلف اضلاع میں سرچ آپریشن جاری ہیں۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید چوکنا ہوگئےہنگوکی تحصیل ٹل میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر کارروائی کی اور ٹل شہر کے مصروف بازار میں اسرافیل مارکیٹ کے سامنے نصب دو بم ناکارہ بنادیئے گئے۔ بی ڈی ایس کے مطابق دو دو کلو گرام کے بموں کو ٹائم ڈیوائس سے منسلک کیا گیا تھا۔ جسے ناکارہ بناتے ہوئے علاقے کو تباہی سے بچالیا گیا علاقے سے چار مشتبہ افراد کو گرفتارکرلیا گیا۔ صوبے کے دیگر علاقوں پشاور،مردان،صوابی اور چارسدہ میں سرچ آپریشن کے دوران سینکڑوں مشتبہ افراد کے علاوہ متعدد جرائم پیشہ افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جن کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔