Friday, April 19, 2024

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش ، بجلی کا نظام درہم برہم

خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش ، بجلی کا نظام درہم برہم
May 19, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں آندھی اور بارش کے باعث دیواریں اور چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ چارسدہ میں دس سال کا بچہ دیوار گرنے کے باعث جاں بحق جبکہ دو خواتین زخمی ہو گئیں۔ پشاور مردان، نوشہرہ، چارسدہ، کوہاٹ اور بنوں میں تیز آندھی اور بارش سے کئی مقامات پر درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ فصلوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مردان کے علاقے چکڑو پل میں مکان کی چھت منہدم ہونے سے 52 سالہ خاتون جبکہ مردان میں ہی چارسدہ روڈ پر دیوار گرنے سے 50 سالہ خاتون زخمی ہو گئی۔ درخت بجلی کے تاروں پر گرنے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔