Sunday, September 8, 2024

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات ناپید ہو گئیں

خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات ناپید ہو گئیں
January 11, 2016
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں جان بچانے والی ادویات ناپید ہو گئیں ایمرجنسی اور گائنی سمیت کئی وارڈز میں ادویات کی قلت نے مریضوں کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق خیبرپختونخوا میں اسپتالوں کی حالت بہتر بنانے کےلئے لیڈی ریڈنگ اسپتال کو خودمختیاری دی گئی تو اسپتال کی حالت بہتر ہونے کی بجائے مزید بگڑ گئی اگست سے اسپتال کی ایمرجنسی اور گائنی وارڈ میں ادویات دستیاب نہیں اسپتال کے چیف فارما سسٹ نے ادویات کی عدم موجودگی کی اطلاع انتظامیہ کو کردی تھی چار ماہ گزرنے کے باوجود مریض ادویات نہ ملنے کا واویلا کر رہے ہیں۔ مریض اور ان کے لواحقین ادویات نہ ملنے کا شکوہ کررہے ہیں لیکن اسپتال انتظامیہ ادویات کی عدم دستیابی کی شکایت کو یکسر مسترد کررہی ہے اسپتال کے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا کہنا ہے کہ ادویات وافر مقدار میں موجود ہیں۔ صوبے کے سب سے بڑے مرکز صحت میں ادویات کی عدم دستیابی صوبے کے دیگر اسپتالوں اور مراکز صحت کی صورتحال کا بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔