Friday, April 26, 2024

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی  طر ف سے بھی دھاندلی کی بازگشت سنائی دینے لگی

خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپوزیشن کے بعد حکومتی اتحاد میں شامل جماعتوں کی  طر ف سے بھی دھاندلی کی بازگشت سنائی دینے لگی
June 2, 2015
پشاور(92نیوز)خیبر پختونخوا میں اپوزیشن جماعتوں کے بعد پی ٹی آئی کی اتحادی جماعتوں کی طرف سے بھی بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کی بازگشت شدت سے سنائی دینے لگی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے رہنما پروفیسر ابراہیم نے خیبر پختوں خواہ کے بلدیاتی انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے جہاں ضرورت ہو وہاں ری پولنگ کا مطالبہ کر  دیا ،کہتے ہیں کہ انتخابات میں جماعت اسلامی کے علاوہ ہر سیاسی جماعت نے دھاندلی کی،عملہ تربیت یافتہ نہ ہونے کا فائدہ بھی اُمیدواروں نے اُٹھایا۔ دوسری طرف صوبائی وزیرصحت شہرام ترکئی بھی چیخ اُٹھے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی،کہتے ہیں کہ بعض پولنگ اسٹیشنز پر رات گیارہ سے بارہ بجے تک پولنگ جاری رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ  جس معاملے پر تین ماہ دھرنا دیا، ہمیں پتہ نہیں تھا کہ یہاں اس سے بھی بڑی دھاندلی ہوگی۔