Thursday, May 9, 2024

خیبر پختونخوا کے ایم پی اے فضل الٰہی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

خیبر پختونخوا کے ایم پی اے فضل الٰہی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں
April 13, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا  میں الٹی گنگا بہنے لگی ، عوام تو دور حکومتی ایم پی اے اور انتظامیہ ہی لاک ڈاؤن کی دھجیاں بکھیرنے لگی۔ ایم پی اے فضل الہٰی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب  ہوئی جس میں 200 مہمانوں نے شرکت کی

خیبر پختونخوا کے ایم پی اے فضل الٰہی کے بھتیجے کی منگنی کی تقریب میں   کھانے کے ساتھ موسیقی کی محفل بھی سجائی گئی ، تقریب میں کورونا وائرس کی احتیاطی تدابیر کی پرواء کی گئی نہ ہی دفعہ 144 پرعملدرآمد کیا گیا۔

گزشتہ دو ہفتوں میں ایم پی اے فضل الٰہی کی کورونا وائرس سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیرکی یہ دوسری خلاف ورزی ہے

fazal Ilahi 2
خیبر پختونخوا کے ایم پی اے فضل الٰہی نے لاک ڈاؤن کی دھجیاں اڑا دیں

ادھر پشاور کے علاقے ہزار خوانی سمیت نواحی علاقوں میں اسکولز نتائج سنانے کیلئے کھل گئے ، طلباء کو سالانہ امتحانات کے نتائج سنانے کیلئے بلایا گیا۔