Saturday, May 4, 2024

خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 358 پولنگ سٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری !!! سکیورٹی کے سخت انتظامات

خیبر پختونخوا کے 15 اضلاع کے 358 پولنگ سٹیشنز پر بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ جاری !!! سکیورٹی کے سخت انتظامات
July 30, 2015
پشاور (92نیوز) خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ آج ہورہی ہے۔ پولنگ صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک ہو گی۔ 11گھنٹے کی پولنگ کے دوران میڈیا کو پولنگ سٹیشنوں سے دور رکھا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے 15 اضلاع کے 358 پولنگ سٹیشنوں پر بلدیاتی انتخابات کےلئے ری پولنگ آج ہو رہی ہے جس میں 4 لاکھ65 ہزار سے زائد ووٹرز حق رائے دہی کا استعمال کررہے ہیں۔ ری پولنگ کے دوران فوج کے جوان پولنگ سٹیشن کے اندر اور پولیس اہلکار باہر موجود رہیں گے۔ ہر ضلع میں دفعہ 144 کا نفاذ عمل میں لایا گیا ہے جبکہ پشاور میں میڈیا کو پولنگ سٹیشنوں سے دور رکھنے کےلئے ڈپٹی کمشنر نے سختی سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔ ری پولنگ کے دوران اگرچہ متعدد وارڈز کے صرف چند پولنگ سٹیشنوں پر انتخاب ہورہا ہے تاہم بعض اضلاع میں ری پولنگ سے پارٹی پوزیشن بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔