Friday, March 29, 2024

خیبر پختونخوا کی خواتین کا سلائی کڑھائی میں خوب فن کا مظاہرہ

خیبر پختونخوا کی خواتین کا سلائی کڑھائی میں خوب فن کا مظاہرہ
April 27, 2018
پشاور (92 نیوز) خواتین کو ہنرمند بنایا جائے تو وہ نہ صرف معاشی طور پر خود کفیل ہوسکتی ہیں بلکہ ملکی ترقی میں بھی اپنا کردار ادا کر سکتی ہیں۔ پشاور کے ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں خیبرپختونخوا کی خواتین کو صلاحیتوں کے جوہر دکھانے کا موقع ملا تو خواتین نے بھی کمال فن کا مظاہرہ کیا۔ بیوٹیشنز کے مقابلے میں ہنرمند خواتین نے دلہنوں کا ایسا میک اپ کیا کہ دیکھنے والے داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔ صرف خواتین ہی نہیں خواجہ سراؤں نے بھی میک اپ میں اپنی مہارت کے  وہ جوہر دکھائے کہ سب دنگ رہ گئے۔ گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل سنٹر پشاور میں چھ ماہ کا سلائی کے ساتھ ساتھ بیوٹیشن کا کورس مکمل کرنے والی خواتین نے کہا کہ وہ نہ صرف معاشی طورپر مستحکم ہوئیں بلکہ اب خاندان کی کفالت کے قابل بھی ہوگئی ہیں ۔