Friday, May 10, 2024

خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد

خیبر پختونخوا کی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے تصویری نمائش کا انعقاد
February 15, 2019
 پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا کی ثقافت، تاریخی اور سیاحتی مقامات کو دنیا کے سامنے لانے والی تصویروں کی نمائش پشاور میں منعقد ہوئی۔ مصوری ایک فن ہے ، مگراخباری تصاویر میں کمال حاصل کرنا ایک مشکل فن ہے ۔ پشاور میں ایسی ہی فوٹو جرنلسٹس کی تصاویر کی نمئاش کی گئی ۔ نمائش میں صوبے کی ثقافت ، کیلاش کلچر، روایتی کھیل، تاریخی مقامات، ظروف سازی سمیت زندگی کے مختلف شعبوں کی خوبصورت انداز میں عکاسی کی گئی۔ نمائش میں  قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات اور صوبے میں موجود غربت کی عکاسی کرنے والی تصاویر بھی نمائش میں رکھی گئیں۔ سائن آف فنون لطیفہ میں دلچسپی رکھنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نمائش دیکھنے کے لئے پہنچی اور تصویری نمائش میں خوب دلچسپی لی ۔ شرکاء کے بقول اس سے جہاں فن کو پذیرائی ملتی ہے وہاں اس خطے کی ثقافت کو محفوظ بنانے میں بھی مدد ملے گی۔