Friday, April 19, 2024

خیبر پختونخوا کا 979 ارب روپے کا سرپلس بجٹ آج پیش کیا جائے گا

خیبر پختونخوا کا 979 ارب روپے کا سرپلس بجٹ آج پیش کیا جائے گا
June 19, 2020
 پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا کا 979 ارب روپے کا سرپلس بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ صوبائی محصولات سے 56 ارب روپے وصول ہوں گے۔ بجلی کے خالص منافع سے 25 ارب ، خالص منافع کے بقایا جات سے 10 ارب روپے ملیں گے۔ بندوبستی علاقوں کے اخراجات کا تخمینہ 488 ارب ، ضم شدہ اضلاع کا 86 ارب لگایا گیا۔ ترقیاتی اخراجات کا تخمینہ 334 ارب روپے ہے۔ کابینہ اجلاس میں سالانہ ترقیاتی پروگرام اور فنانس بل کی منظوری دی جائے گا۔ صوبائی وزیرخزانہ تیمورسلیم جھگڑا آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے ۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے لئے بجٹ اجلاس کے لئے ایس او پیز کے تحت انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں۔ سماجی فاصلے کے تحت اراکین اسمبلی کے لئے پریس اور مہمانوں کی گیلری میں بھی نشستیں مختص ہیں۔ ایوان کے اندر نشستوں میں تین فٹ کا فاصلہ رکھا گیا ہے۔ ایس او پیز کے تحت تمام اراکین اسمبلی اور ملازمین کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں ۔ کورونا پازیٹیو کے باعث اسپیکر سمیت 20 تک ارکان اسمبلی بجٹ اجلاس میں شرکت نہیں کریں گے۔