Monday, May 20, 2024

خیبر پختونخوا نے قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا

خیبر پختونخوا نے قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا
December 30, 2021 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) خیبر پختونخوا نے قائد اعظم ٹرافی کا ٹائٹل جیت لیا۔ فائنل میں ناردرن کی ٹیم کو ایک سو انہتر رنز سے شکست دی۔

کے پی نے افتخار احمد کی سنچری کی بدولت پہلی اننگز میں تین سو چوہتر رنز بنائے۔ دوسری اننگز میں دو سو پینسٹھ رنز اسکور کیے۔

ناردرن پہلی اننگز میں دو سو چھپن، دوسری میں دو سو چودہ رنز بنا سکی۔ ساجد خان کی میچ میں نو وکٹیں ہوئیں۔