Monday, September 16, 2024

خیبر پختونخوا نے بجلی تیار کر لی ، وفاق خرید نہیں رہا ، عمران خان

خیبر پختونخوا نے بجلی تیار کر لی ، وفاق خرید نہیں رہا ، عمران خان
January 31, 2018

اسلام آباد ( 92 نیوز ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہبازشریف سن لیں کہ  خیبر پختونخوا نے 74 میگا واٹ پن بجلی تیار کرلی ہے مگر وفاقی سستی بجلی نہیں لے رہا ، ہم نے 4 ہزار میگاواٹ کے معاہدے بھی کرلئے    ۔ حکمران صرف اپنے کمیشن کے لیے مہنگی بجلی تیارکررہے ہیں  ۔   بجلی، پٹرول اور کیس مہنگی ہونے سے ملکی پیداوار متاثر ہوتی ہے ۔

چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے چیلنج کیا تھا خیبر پختونخوا نے ایک میگا واٹ بجلی بھی تیار نہیں کی  ،  خیبر پختونخوا حکومت نے 74 میگاواٹ سستی ترین پن بجلی تیارکی جو وفاقی نہیں لے رہا  ۔  4 ہزار میگاواٹ کے معاہدے بھی کئے ہیں، جلد سسٹم میں شامل کرلیں گے ۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ  شہباز شریف کوتو ماحولیاتی الودگی کی پرواہ کئے بغیر مٹرو جیسے منصوبوں کی اجازت مل جاتی ہے، یہ کوئلے کے پلانٹ لگارہے ہیں دنیا میں آلودگی کے باعث ہی پلانٹ ختم ہوگئے  ۔ عمران خان نے پٹرول مہنگا کرنے پر بھی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مختلف منصوبوں میں فنڈنگ روک رکھی ہے ، روسی کمپنی کے ساتھ آئل ریفائنری کا 35 ارب روپے کا معاہدہ ہوا جس کے تحت روسی کمپنی کوہاٹ میں آئل ریفائنری لگائے گی اور یومیہ 20 ہزاربیرل آئل کو ریفائن کیا جائے گیا ۔