Sunday, May 12, 2024

خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی ، ایک ہزار 156 کیس رپورٹ

خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی ، ایک ہزار 156 کیس رپورٹ
April 2, 2021

پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا کی تیسری لہر نے تباہی مچا دی ۔ ایک روز میں ریکارڈ ایک ہزار 156 کیس رپورٹ ہوئے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے بیشتراضلاع میں کورونا کے وار بڑھ گئے۔ کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں 19 زندگیاں نگل لیں جبکہ 1156 نئے کیسز ریکارڈ کئے گئے۔ کورونا کیسز کی شرح چوبیس فیصد تک پہنچ گئی۔ پشاور کے اسپتالوں میں کورونا مریضوں کے لئے بستر کم پڑنے پر صوبائی وزیر صحت نے ایل آر ایچ کے 500 بیڈز کے نئے بلاک کو کورونا کے لئے مختص کردیا۔ کے ٹی ایچ کی استعداد 150 سے 225 کر دی گئی۔

وزیراعلٰی محمود خان نے صوبے میں کورونا وباء کی صورتحال کے پیش نظر کورونا کا علاج اور ویکسینیشن صحت کارڈ پلس اسکیم میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ مشکل حالات کے باوجود عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔

صوبائی حکومت نے کورونا پھیلائو روکنے کے لئے ہفتے اور اتوار کے روز اضلاع کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بھی بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔