Thursday, May 9, 2024

خیبر پختونخوا میں کورونا سے شرح اموات بڑھنے لگی

خیبر پختونخوا میں کورونا سے شرح اموات بڑھنے لگی
June 7, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں کورونا سے اموات کی شرح بڑھنے لگی، مریضوں کی تعداد میں بھی اوسطاً کئی گنا اضافہ ہوگیا، محکمہ صحت کے مطابق 3 روز کے دوران 61 افراد کورونا سے جاں بحق اور 1623 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔ خیبر پختونخوا میں روزانہ اوسطاً 540 مریض کورونا سے متاثر ہونے لگے۔ 24 گھنٹوں میں 12 افراد کورونا سے جاں بحق ہوئے۔ پشاور میں مجموعی اموات کی تعداد 300 ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق سوات اموات کے لحاظ سے دورسرے نمبر پر ہے، 52 افراد جاں بحق ہوئے۔ خیبر پختونخوا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 13001 تک پہنچ گئی۔