Thursday, April 25, 2024

خیبر پختونخوا میں پیرامیڈیکل سٹاف کا سروس اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کےلئے دھرنا

خیبر پختونخوا میں پیرامیڈیکل سٹاف کا سروس اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کےلئے دھرنا
April 22, 2015
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوا میں پیرامیڈیکل سٹاف نے سروس اسٹرکچرکی اپ گریڈیشن کے مطالبات پورے نہ ہونے کے خلاف ہڑتال اور دھرنا دے کر مریضوں کےلئے او پی ڈی کے دروازے بند کردیئے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں مریضوں کی دیکھ بھال چھوڑ کر دھرنا دیئے بیٹھے  پیرا میڈکس صوبائی حکومت کے خلاف احتجاج کررہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ایک ماہ میں سروس سٹرکچر فراہم کرنے اور اپ گریڈیشن کے مطالبات پورے کرنے کا وعدہ کیا گیا جو تاحال پورا نہ ہوا پیرا میڈکس پورے صوبے میں احتجاج پر مجبورہوگئے۔ پیرا میڈیکل سٹاف کا کہنا ہے کہ ملازمت پوری کرکے ریٹائرمنٹ کے قریب پہنچ گئے ہیں لیکن نہ توانہیں اپ گریڈ کیا گیا اور نہ ہی تنخواہیں بڑھیں۔ سرکاری ہسپتالوں کے ملازمین نے خبردار کیا کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں ہوتےتو  احتجاج جاری رہے گا۔