Thursday, March 28, 2024

خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ، وزراء کے صوابدیدی فنڈز پر پابندی

خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ، وزراء کے صوابدیدی فنڈز پر پابندی
October 28, 2019
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں وزیر اعلیٰ، وزراء اور ایم پی ایز کے صوابدیدی فنڈز پر پابندی عائد کردی گئی، پابندی کی تجویز وزیراعلیٰ نے پیش کی، کابینہ نے منظوری دے دی۔ دستاویزات کے مطابق ترقیاتی فنڈ صرف پی ڈی ڈبلیو پی کی منظور شدہ اسکیموں کیلئے جاری کیے جائیں گے۔ دستاویزات کے مطابق بجٹ میں وزیر اعلیٰ کی صوابدیدی امبریلا سکیموں کے لئے کوئی رقم مختص نہیں کی جائے گی، پی ڈی ڈبلیو پی کسی بھی منصوبے کا پی سی ون کابینہ سے منظور کرائے گا۔ دستاویزات میں انکشاف کیا گیا کہ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں 7 ارب سے زائد فنڈز من پسند افراد کو جاری کئے تھے۔