Saturday, May 4, 2024

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا

خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ کا وقت ختم ہو گیا
December 23, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ  کا  وقت ختم ہوگیا ۔ خیبر پختونخوا میں ضلع ،تحصیل، ولیج اور نیبر ہوڈ کونسلرز کی 138 خالی نشتوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں ۔ پولنگ صبح 8 سے شام 4 بجے تک جاری رہی۔ صوبہ بھر میں 15 لاکھ 32 ہزار 571 ووٹرز نے اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا ۔ ضلع کونسلز کی 52، ٹاون اور تحصیل کونسلز کی 32 ، ویلج  کونسلز کی 54 نشتوں پر انتخابات ہوئے۔ ضلع پشاور میں ٹاون کونسلز کی 6 اورنیبر ہوڈ کی 2 نشستوں پر انتخاب ہوا۔ صوبہ بھر میں  انتخابات کے لئے 1255 پولنگ اسٹیشنز اور 3 ہزار 685 پولنگ بوتھس قائم کئے گئے۔ ان انتخابات کے لئے 866 پریزائڈنگ آفسران کی تعیناتی کی گئی ہے۔ ضلع پشاور میں 85 پولنگ اسٹیشنز کی سیکورٹی کے لئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعیانت تھے۔ پشاور میں 31 پولنگ اسٹیشنز کوحساس ترین،47 کوحساس اور 7 کو نارمل قرار دیا گیا تھا ۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مقامی پولیس کے ساتھ ساتھ کوئیک رسپانس کمانڈوز بھی ڈیوٹی سرانجام دے رہی تھی۔