Monday, May 20, 2024

خیبر پختونخوا میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے

خیبر پختونخوا میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے
September 6, 2020

پشاور ( 92 نیوز) خیبر پختونخوا میں بھی یوم دفاع ملی جوش و جذبے سے منایاجارہاہے، صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت صوبے بھر میں 6 ستمبر کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا اور ملک و قوم کی خاطر جان نچاور کرنے والے شہداء کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

یوم دفاع کے موقع پر پشاور سمیت صوبے کے مختلف مقامات پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا، پشاور میں پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے ریلی نکالی گئی۔

فرنٹیئر کور فورٹ ٹانک میں یوم دفاع کی مناسبت سے رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب کے دوران بریگیڈیئر نیک نام بیگ نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے، بچوں نے وطن عزیر کی خاطر جانوں کے نذرانے پیش کرنے والے جان نثاروں کو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کیا۔

لنڈی کوتل سمیت دیگر علاقوں میں دفاع پاکستان کے حوالے سے ریلیاں نکالی گئیں، صوابی میں کرنل شیر خان شہید کے مزار پر پاک  فوج کے جوانوں نے سلامی دی۔ تقریب کے مہمان خصوصی برگیڈئیر شاہد یونس نے شہید کرنل شیر خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔