Friday, April 26, 2024

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول تیار

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کیلئے شیڈول تیار
March 24, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول تیار، پولنگ  تیس  مئی کوہوگی تاہم خواتین اور اقلیتوں کے ناظم بننےمیں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں جنرل نشست پر زیادہ ووٹ لینے والا ہی ویلیج کونسل کا ناظم بن سکےگا۔ خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کےلیےامیدواروں کے کاغذات نامزدگی  تیرہ  سے سترہ اپریل تک وصول کیے جائیں گے۔ انیس  اپریل تک کاغذات نامزدگی پراعتراضات وصول کئےجائیں گے۔ بیس  سے پچیس اپریل تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی جبکہ چھبیس سے اٹھائیس اپریل تک ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر ہوں گی۔ شیڈول کےمطابق انتیس اپریل سے چارمئی تک اپیلوں کونمٹایا جائے گا۔ پانچ مئی کو کاغذات نامزدگی واپس لیے جاسکیں گے،چھ مئی کوامیدواروں کی حتمی فہرست جاری ہوگی جبکہ تیس مئی کو پولنگ ہوگی۔ بلدیاتی انتخابات کے  نتائج کا اعلان دس جون کوکیاجائےگا۔