Friday, March 29, 2024

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن : انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن :  انتخابی مہم آج رات ختم ہوجائے گی
May 29, 2015
پشاور(ویب ڈیسک)خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن، انتخابی مہم آج رات ختم ہو جائے گی ، انتخابات کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ، مالکوں اور ڈرائیوروں کا احتجاج بھی جاری ہے ۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن کا دنگل سجنے کو ہے۔ آج رات سے انتخابی مہم ختم ہو جائے گی،بیشتر حلقوں میں سہ فریقی اتحاد ٹوٹ گیا، اے این پی تنہا رہ گئی جبکہ  پشاور میں انتخابات  کیلئے گاڑیوں کی پکڑ دھکڑ جاری ہے جس پر  گاڑی مالکان اور ڈرائیوروں نے احتجاج بھی شروع کر رکھا ہے ۔