Saturday, May 4, 2024

خیبر پختونخوا میں آئمہ مساجد کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری

خیبر پختونخوا میں آئمہ مساجد کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری
January 8, 2018

پشاور ( 92 نیوز ) خیبر پختونخوا میں آئمہ مساجد کو ماہانہ دس ہزار روپے وظیفہ دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

دینی مدارس کے پانچ بورڈز میں سے کسی کا سند یافتہ پیش امام وظیفے کا اہل ہو گا۔

 صوبے میں 27 ہزار 96 مساجد موجود ہیں ۔

منصوبے پر سالانہ سوا تین ارب روپے خرچ ہوں گے۔

صوبائی کابینہ کا اجلاس میں دیگر کئی فیصلوں کی بھی منظوری دی گئی ۔