Monday, May 13, 2024

خیبر پختونخوا میں 5 روزہ بارشوں سے 46 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہو گئے

خیبر پختونخوا میں 5 روزہ بارشوں سے 46 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہو گئے
September 4, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں 5 روزہ بارشوں کے باعث 46 افراد جاں بحق جبکہ 46 زخمی ہو گئے، بارشوں کے باعث 42 مکان مکمل تباہ ہوئے جبکہ 333 کو جزوی نقصان پہنچا، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کیا۔ خیبر پختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 46 تک پہنچ گئی، پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں کے باعث 46 افراد زخمی ہو گئے، 42 مکانات مکمل تباہ ہو گئے اور  333 مکانات کو جزوی نقصان پہنچا۔ حالیہ بارشوں کے باعث مانسہرہ اور سوات سب سے زیادہ متاثر ہوئے، وزیر اعلٰی خیبر پختونخوا نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا اور بارشوں پر بلاول بھٹو کی بات دہرائی۔ وزیر اعلیٰ مدین سے گزرے تو راستے میں مدین سڑک بنانے کے لئے پانی کا رخ موڑنے پراحتجاج کرنے والوں کے لئے رک گئے، مظاہرین کو مسئلہ حل کرانے کی یقین دہانی کرائی جس پر انہوں نے احتجاج ختم کر دیا۔