Wednesday, April 24, 2024

خیبر پختونخوا میں 30 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف

خیبر پختونخوا میں 30 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف
October 7, 2018
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں 30 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا انکشاف ہوا ہے۔ سوات میں بھی ایک نجی بینگ سے 90 کروڑ روپے سے ذیادہ کی ٹرانزیکشن سامنے آئی ہے۔ خیبر پختونخوا میں بے نامی اکاؤنٹس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں 30 سے زائد بے نامی اکاؤنٹس کا کھوج لگایا گیا ہے جبکہ 3 افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ مینگورہ سوات میں ایک نجی بینک سے 90 کروڑ روپے سے زیادہ ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق تمام ٹرانزیکشنز سینٹ انتخابات کے دوران کی گئی ہیں۔ گزشتہ روز مال روڈ پشاور میں بھی کارروائی کی گئی جس کے دوران 1000 ملین سے زائد کی ٹرانزیکشنز سامنے آئیں ۔ بڑے بڑے بینکوں میں مشکوک اکاؤنٹس کا بھی سراغ لگایا گیا۔ چھاپے کے دوران بھاری مقدار میں چیک بکس، رسیدیں اور بے نامی اکاونٹس کی دستاویزات برآمد ہوئی تھیں جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی تھی کہ اکاؤنٹ ڈی آئی جی پولیس کے قریبی رشتہ دار کا ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق منظم گروہ ہنڈی اور فارن ایکسچینج کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث ہے۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے۔