Thursday, March 28, 2024

خیبر پختونخوا میں 2لاکھ افرادکے صحت سہو لت کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں 2لاکھ افرادکے صحت سہو لت کارڈ منسوخ کرنے کا فیصلہ
January 28, 2020
ڈیرہ اسماعیل خان ( روزنامہ 92 نیوز) خیبر پختونخوا  میں 2لاکھ سے زائد افرادکے صحت سہو لت کارڈ منسوخ کرنے کیلئے عملی کارروائی شروع کردی گئی ہے  ۔ صوبہ بھر میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں جعل سازی سے امدادوصول کرنے والے 8لاکھ افراد کا وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام کے ساتھ رجسٹرڈ ہونے کاانکشاف ہوا ہے ، خیبر پختونخوا  میں جن 2لاکھ سے زائدافراد کے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ بلاک کئے گئے ہیں۔ ان کے نام وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام سے خارج کرنے کابھی فیصلہ کیا گیاہے جس کے لئے ان کے ناموں کی چھان بین شروع کردی گئی ہے ۔ وزارت صحت نے جعل سازوں کی رجسٹریشن منسوخ کرنے اور علاج کرنے والے افراد سے رقوم کی واپسی کا فیصلہ کیا ہے ، وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا لیکر مذکورہ افراد کو ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت صحت سہو لت کارڈ فراہم کیاتھا۔