Thursday, March 28, 2024

خیبر پختونخوا میں 14 ویں روز بھی پٹرول بحران، فلنگ سٹیشنز بدستور بند

خیبر پختونخوا میں 14 ویں روز بھی پٹرول بحران، فلنگ سٹیشنز بدستور بند
June 14, 2020
پشاور (92 نیوز) خیبر پختونخوا میں پٹرول بحران چودویں روز بھی جاری ہے، صوبائی دارالحکومت پشاور میں فلنگ سٹیشنز بدستور بند ییں، شہری گاڑیوں میں پٹرول ڈالنے کے لئے سرگرداں ہیں۔ پٹرول سستا ہوا تو یہ عوام کے لئے فائدے کی بجائے وبال جان بن گیا۔ پشاور کے شہری چودویں روز بھی پٹرول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں، گو ڈہر میں اروار کے روز لاک ڈاون ہے اور فلنگ سٹیشنون پر قطاریں تو قدرے کم ہیں مگر پٹرول پھر بھی دستیاب نہیں۔ وفاقی وزیر پٹرولیم کی جامب سے پشاور ہائی کورٹ میں مانگی گئی 3 دن کی مہلت بھی کام نہ آئی، پٹرول کی قلت کا مسئلہ جوں کا توں ہے، اور شہری پریشانی کا شکار ہیں۔ شہریوں کے بقول شدید گرمی میں روزانہ انہیں پٹرول ڈلوانے کے لئے گھنٹوں انتظار کرنا پڑتا ہے۔ شہری چیخ رہے ہیں مگر حکومت 14 روز بعد بھی خاموش تماشائی ہے۔