Wednesday, May 8, 2024

خیبر پختونخوا :ضلعی حکومتوں کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں میں گٹھ جوڑ

خیبر پختونخوا :ضلعی حکومتوں کے قیام کیلئے سیاسی جماعتوں میں گٹھ جوڑ
June 8, 2015
پشاور(92نیوز)خیبرپختونخوامیں ضلعی اورتحصیل کی  حکومتیں بنانے کے لئے مختلف اتحاد بننے کا سلسلہ جاری ہے، مانسہرہ میں ن لیگ اورجے یوآئی نے ایکا کرلیا  صوابی میں ن لیگ نے سہ فریقی اتحاد کی حمایت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں نظریات اورمخالفتوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے حکومت سازی میں مخالفوں کی حمایت کا سلسلہ جاری ہے،  کہیں  پی ٹی آئی  توکہیں جماعتِ اسلامی نے  عوامی نیشنل پارٹی سے ہاتھ ملالئے ہیں،صوابی میں  ن لیگ نے سہ فریقی اتحاد کی غیرمشروط حمایت کااعلان کیا ہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن کے صوبائی سیکرٹری رحمت سلام خٹک کا کہنا تھا کہ  بلدیاتی انتخابات میں بد نظمی کی ذمہ دار پی ٹی آئی  ہے، اس الیکشن میں تاریخ کی سب سے بڑی دھاندلی ہوئی صوبائی حکومت کو استعفیٰ دے دینا چاہیے۔ دوسری طرف مانسہرہ میں  حکومت بنانے کے لئے مسلم لیگ ن اورجے یو آئی ف کا اتحاد ہو گیا اس سلسلے میں وفاقی وزیرسردارمحمد یوسف نےمولانہ عبدالغفور حیدری سے ملاقات کی جس میں سرداریوسف کا کہنا تھا کہ ہمیں بتیس ممبران کی حمایت حاصل ہوگئی ہے۔