Thursday, April 25, 2024

خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کی دوبارہ گنتی کی درخواست،ریٹرننگ افسر طلب

خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن کی دوبارہ گنتی کی درخواست،ریٹرننگ افسر طلب
March 13, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)خیبرپختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے ریٹرننگ افسرکو تمام ریکارڈ سمیت آئندہ سماعت پر طلب کر لیا۔ الیکشن کمیشن میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست آزاد امیدوار عمار احمد خان نے  دائر کی تھی۔ درخواست کی سماعت چیف الیکشن کمشنرجسٹس ریٹائرڈ سرداررضا نے کی۔ الیکشن کمیشن نے اس معاملے پر معاونت کے لئے سینیٹ الیکشن میں خیبرپختونخواہ کے ریٹرننگ افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا گیا ہے۔ کیس کی مزید سماعت بیس مارچ تک ملتوی کردی گئی ہے